۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرگل

حوزہ/جس طرح شہادتوں کا سلسلہ اسلامى تاریخ میں ایک روشن حقیقت ہے اسى طرح دشمن سے خونِ ناحق کا انتقام بهى محض ایک حملہ یا دهماکے سے ختم نہیں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شھید قاسم سلیمانى اور ان کے ہمراہ شھید ہونے والے ساتھیوں کے یاد میں  جموں و کشمیر کی سَرمائی راجدهانى جموں میں مطهرى ایجوکیشنل سوسائٹى کرگل کى جانب سے ایک عظیم الشان سمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس سمینار میں شرکت کى غرض سے جموں شهر کے اطراف و اکناف سے سیکڑوں کے تعداد میں مرد و خواتین مطهرى ہاسٹل رائکا جموں کے احاطے میں جمع ہوئے۔

شرکاء نےجتماعى قران خوانى کر کے شہیدوں کی ارواح پاک کو ہدیہ کیا۔۔نماز ظهرین با جماعت ادا کرنے کے بعد سمینار کا دوسرا جلسه شروع هوا۔اس موقع پر مولانا اختر عباس جون نے کلیدى خطبه پیش کیا۔ انهوں نے قران,احادیث اور شهیدوں کی حیات طیبه کے روشنى میں شهادت کا فلسفه تفصیل سے بیان کیا۔مولانا جون نے شھید سردار قاسم سلیمانى کو اس دورمیں شهادت کا سب سے بهترین امیدوار قرار دیا۔ انهوں نے اس بات پر تاکید کى که تمام مسلمانوں کو قران اور سیرت معصومین پر گامزن هو کر قاسم سلیمانى جیسے انسانى کردار کو پیدا کرنا هوگى۔

رهبر معظم کى ارشادات کے روشنى میں انتقام کے مفهوم پر مولانا جون نے اس سے ایک سلسلے تعبیر کرتے هوۓ کہا جس طرح شہادتوں کا سلسلہ اسلامى تاریخ میں ایک روشن حقیقت ہےاسى طرح دشمن سے خون ناحق کا انتقام بهى محض ایک حملہ یا دهماکے سے ختم نہیں ہوگا۔اس سلسلے میں انهوں نے زور دے کر کہا که انتقام هر ایک فرد پر لازم هے جو موقعیت کے اعتبار سے انجام دیا جا سکتا هے ۔
اس موقع پر جامعه امام خمینى( آئ کے یم ٹى) کرگل کے مدیر حجت الاسلام شیخ محمد حسین لطفى نے شهید قاسم سلیمانى کى زندگى کا تفصیلى خاکه پیش کیا اور لوگوں کو شهیدوں کى  مثالى زندگى  کا بغور مطالعه کرنے کى ترغیب دلائ۔سمینار میں مطهرى هوسٹل رایکا جموں کے طالب علم ظھیر خان نے ترانه پڑھ کرشهداء کو منظوم خراج عقیدت پیش کى۔

اس موقع پر اور لوگوں کے علاوه مولانا سید محمد موسوى امبا,مولانا غلام محمد انصارى,مولانا زمانى,شیعه فیڈریشن جموں کے صدر عاشق حسین اور آئی کے ایم ٹى کرگل کے سینیر ممبر حاجى اصغر على کربلائی بهى موجود تهے ۔۔اس سمینار میں سینکڑوں خواتین بهى شریک رہیں۔
در این اثنا مولانا جون نے نماز مغرب کے بعد جامعه امام خمینىؒ کے طلباء سے خصوصى خطاب میں ان کو ہر لمحه صف اول میں ره کر ظلم سے نبر آزما هو نے کى تاکید کى۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .